ایل سی سی اے انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ، 2 میچز کا فیصلہ
ایل سی سی اے انڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ، 2 میچز کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایل سی سی اے انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ زون گرین نے سکول گرین کو 55رنز سے جبکہ ویسٹ زون براﺅن نے ایسٹ زون ریڈ کو 85 رنز سے ہرادیا۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے کے میں پہلا میچ ویسٹ زون گرین اور سکول گرین کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا گیا۔ ویسٹ زون گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ اسماعیل خان نے 61، باسط علی 58 اور میر وائز خان نے38 رنز بنائے۔ جواب میں سکول گرین کی ٹیم 28.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز بنا سکی۔ احسن بھٹی 53، ایم حسنین 34، سید الوداسد نے 17 رنز بنائے۔ دوسرامیچ ویسٹ زون براﺅن اور ایسٹ زون ریڈ کے درمیان اتفاق کرکٹ گراﺅنڈ ایل آر سی اے میں کھیلا گیا۔ ویسٹ زون براﺅن نے میچ میںپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۔ مقررہ 30 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ احمد احسن نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز ناٹ آﺅٹ اور حمزہ اشرف نے 26 رنز بنائے۔ جواب میں ایسٹ زون ریڈ 25.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 94 رنز بنا سکی۔ انس وحید 20 شاہ زیب ملک نے 13 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔