فارمولا ون ڈرائیور مائیکل شوماکر کی حا لت بدستور تشویشناک‘ سرجری کی جائیگی: ہسپتال انتظامیہ

31 دسمبر 2013

برلن (آن لائن) فارمولا ون کے سات بارعالمی چیمپئن رہنے والے مائیکل شوماکر سکائنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر کومے میں چلے گئے۔ انکی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ فارمولا ون ٹریک پر شان سے کار دوڑانے والے44 سالہ مائیکل شوما کر ہسپتال کے بستر پر اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ فرانس میں ایک ریزورٹ پر سکائنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئے اور ان کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ مائیکل شوماکر کے ترجمان کے مطابق 44 سالہ کھلاڑی ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ہوش میں تھے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مائیکل شوماکر کومے میں ہیں اور ان کی سرجری کی جائے گی۔
 فارمولا ون