اداکارہ ثناءلاہور میں چار روزہ قیام کے بعد کراچی چلی گئیں

31 دسمبر 2013

لاہور ( این این آئی) اداکارہ ثناءلاہور میں چار روزہ قیام کے بعد کراچی روانہ ہو گئیں ۔ اپنے قیام کے دوران اداکارہ ثناءنے ایک شوٹ میں حصہ لینے کے ساتھ دو بڑی بجٹ فلمیں بھی سائن کیں ۔ کراچی روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ اب میں کچھ دیر کے لئے ٹی وی ڈراموں سے دور رہنا چاہتی ہوں اس کی وجہ میری فلموں میں واپسی ہے ۔ میں نے دو فلموں میں اداکاری کیلئے معاہدہ کیا ہے مگر ابھی اس کو آﺅٹ نہیں کرنا چاہتی ہوں ۔ انہو ں نے کہا کہ دونوں فلموں میں کروڑوں کا بجٹ رکھا گیا ہے ۔