سائرہ ارشد کا دبئی میں پہلا شو، مسلسل دو گھنٹے پرفارم کرتی رہیں
سائرہ ارشد کا دبئی میں پہلا شو، مسلسل دو گھنٹے پرفارم کرتی رہیں
لاہور ( این این آئی) گلوکارہ سائرہ ارشد کا دبئی میں ہونیوالے پہلا شو کامیاب ہو گیا ، گلوکارہ نے اپنے اور ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے سنا کر سماں باندھ دیا ۔ گلوکارہ سائرہ ارشد نے حاضرین کی فرمائش پر مسلسل 2گھنٹے تک پرفارم کیا ۔ ” این این آئی“ سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سائرہ ارشد نے اپنے پہلے شو کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا پہلا شو میری توقع سے زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے جس پر میں اللہ کی بے حد شکرگزار ہوں ۔