غیر سنجیدہ روئیے کی بنا پر سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے اداکارہ لیلیٰ کو ڈراموں میں لینے سے انکار کر دیا

31 دسمبر 2013
غیر سنجیدہ روئیے کی بنا پر سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے اداکارہ لیلیٰ کو ڈراموں میں لینے سے انکار کر دیا

لاہور ( این این آئی) فلموں سے آﺅٹ ہونے کے بعد اداکارہ لیلیٰ سٹیج ڈراموں سے بھی آﺅٹ ہو گئیں ، لیلیٰ کے غیر سنجیدہ روئیے کی بناءپر سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں نے ان کو اپنے ڈراموں میں لینے سے انکار کر دیا ۔ اداکارہ لیلیٰ نے سٹیج ڈرامہ پروڈیوسروں سے سٹیج پر کام کرنے کے لئے رابطے کیے تھے مگر ڈرامہ پروڈیوسروں نے لیلیٰ کے غیر سنجیدہ روئیے کے پیش نظر ان کو اپنے سٹیج ڈراموں میں لینے سے انکار کر دیا ہے ۔