پاکستان فٹبال فیڈریشن کا اپریل کے آخری ہفتے چار ملکی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

31 دسمبر 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستا ن فٹ بال فیڈریشن نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے اپریل کے آخری ہفتے چار ملکی بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کر دیا۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مطابق چار ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ کو انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹول 2014کا حصہ بنایا جائے گا جس میں شرکت کے لئے افغانستان،فلپائن اور فلسطینی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑیوں کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے گی۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز پنجاب سیٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ چار بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہونگے۔