10ویں پریمیئر فٹبال لیگ پی اے ایف اور واپڈا نے میچ جیت لئے

31 دسمبر 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 10 ویں پاکستان پریمیئر لیگ میں پی اے ایف نے پاکا کے خلاف ایک صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ گول منصور نے کیا۔ دوسرے میچ واپڈا نے بلوچ فٹبال کلب کے خلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی ۔ ایم احمد کی شاندار ہیٹ ٹرک شامل تھی۔ ایک گول وسیم عباس نے کیا۔