سکیورٹی نہ ملی تو ورلڈ ٹی 20 بنگلہ دیش سے منتقل کرنیکا مطالبہ کرینگے:نجم سیٹھی

31 دسمبر 2013
سکیورٹی نہ ملی تو ورلڈ ٹی 20 بنگلہ دیش سے منتقل کرنیکا مطالبہ کرینگے:نجم سیٹھی

لندن (بی بی سی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاکہ بنگلہ دیش کی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کی ضمانت ملنی چاہئے کیونکہ وہاں پاکستان کے بارے میں اس وقت سخت موقف پایا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ابھی دونوں ایونٹس کے انعقاد میں وقت ہے اور امید ہے کہ بنگلہ دیش کے حالات بہتر ہوجائیں گے اورسکیورٹی کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دہانی مل جائے گی۔انہوں نے کہا: ’لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ظاہر ہے کہ یہ معاملہ بہت اہم ہے اور اگر کسی وجہ سے پاکستانی ٹیم وہاں شرکت نہیں کر پاتی تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ یہی کہے گا کہ یہ دونوں مقابلے بنگلہ دیش سے کسی دوسرے ملک منتقل کردئیے جائیں۔‘واضح رہے کہ جنوری میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے جبکہ بنگلہ دیش فروری میں ایشیا کپ اور مارچ میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کی میزبانی کرنے والا ہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...