زرعی ترقیاتی بنک کو چھ وکٹوں سے شکست‘ قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ لاہور راوی نے جیت لیا
زرعی ترقیاتی بنک کو چھ وکٹوں سے شکست‘ قومی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ لاہور راوی نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور راوی نے زرعی ترقیاتی بینک کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر انٹر ریجن و ڈیپارٹمنٹ قومی انڈر 19ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ایل سی سی اے گراﺅنڈ میںلاہور راوی نے ٹاس جیت کر زرعی ترقیاتی بینک کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور ان کی پوری ٹیم 41.2اوورز میں 166رنز پر پوےلےن لوٹ گئی۔ میر واعظ نے 90گیندوں پر 53،شفقت اللہ نے 60گیندوں پر 40اور عمر اسلام نے 17رنز ناٹ آﺅٹ کی اننگز کھےلی، لاہور راوی کی طرف سے محمد آصف نے ہیٹ ٹرک کی اور 32 رنز کے تین کھلاڑےوں کو پوےلےن کی راہ دکھائی جبکہ کپتان فرحان نذر نے 42 رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں لاہور راوی نے 38.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ گوہر حفیظ نے 84گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64،امیر حمزہ نے 36گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 46ناٹ آﺅٹ اور محمد زاہد نے 67گیندوں پر 30رنز بنائے ،زرعی ترقیاتی بینک کی طرف سے محمد فرحان نے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ،میچ میں عمدہ باﺅلنگ کر نے پر محمد آصف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،ٹورنامنٹ میںسیالکوٹ کے احمد حسن بہترین بلے باز، لاہور راوی کے کرا مت علی بہتر ین باﺅلر ، لاہور راوی کے امیر حمزہ بہترین وکٹ کیپر اور لاہور شالیمار کے فہد عثمان بہترین فیلڈر قرار پائے ،ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر نے پر لاہور راوی کو2 لاکھ اور رنر اپ زرعی ترقیاتی بینک کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی ،پاکستان کر کٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد فائنل کے موقع پر مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔