قومی ریسلنگ چیمپئن شپ ، پہلے روز واپڈا کے پہلوان چھائے رہے
قومی ریسلنگ چیمپئن شپ ، پہلے روز واپڈا کے پہلوان چھائے رہے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پ 60 ویں قومی ریسلنگ چیمپئن شپ شروع ہو گئی۔ افتتاحی روز واپڈا کے ریسلرز چھائے رہے۔ ساتوں کیٹگریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن تھے جبکہ اس موقع پر خالد محمود ڈی جی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، خاور شاہ، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر چودھری اصغر اور سیکرٹری ارشد ستار موجود تھے۔ فائنل مقابلے آج ہونگے جس کی 55 کلو گرام کلاس میں محمد بلال (واپڈا) کا مقابلہ حاجی محمد (خیبر پی کے) سے، 60 کلو گرام میں موہن (پنجاب) کا مقابلہ عبدالوہاب (واپڈا) سے، 66 کلو گرام میں محمد سلمان (واپڈا) کا مقابلہ حسیب خان (اسلام آباد) سے، 74 کلو گرام میں علی ناصر (پنجاب) کا مقابلہ محمد اسد (واپڈا) سے، 84 کلو گرام میں محمد عدنان (پنجاب) کا مقابلہ محمد علی (واپڈا) سے، 96 کلو گرام میں محمد عمیر (واپڈا) کا مقابلہ فرقان (پولیس) سے جبکہ 120 کلو گرام میں مرزا سعادت بیگ (پنجاب) کا مقابلہ محمد انعام (واپڈا) سے ہوگا۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی واپڈا سپورٹس بورڈ کے صدر یوسف نسیم کھوکھر ہونگے۔