پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کا پہلا مرحلہ‘ 75 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت
پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کا پہلا مرحلہ‘ 75 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب ےوتھ فیسٹیول 2013-14میں دیہات کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے۔ فیسٹیول کے آٹھوےں روز پنجاب کے مختلف اضلاع مےں 75ہزار سے زائد کھلاڑیوں اور نوجوانوں نے مقابلوں میں شرکت کی ۔ بےڈ منٹن ،کرکٹ ٹےپ بال ،آرم رےسلنگ ،ایتھلیٹکس ، بلیئرڈ ، رسہ کشی اور والی بال کے کانٹے دار مقابلوں کے بعد 37 ہزار کھلاڑی کامیاب قرار پائے۔ لاہور ڈویژن کے اضلاع شیخوپورہ ،ننکانہ اور قصور کے 185 یونین کونسلوں کے بلاک کے 136 مقامات پر 8285 کھلاڑیوں نے مختلف مقابلہ جات میں شرکت کی جن میں 4535 کھلاڑی کامیابی سمیٹ سکے۔کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق سنوکر اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہوئے۔ کھیلوں میں درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر فیاض حلیم ہاشمی، سیکرٹری یونین کونسل محمد شفیق گجر، آصف علی کمبوہ، عبدالحمید چشتی، محمد اشرف ڈوگر، بلال نوشاہی، محمد شفیق بھی موجود تھے۔ حافظ آباد کی یونین کونسل نمبر2کلیانوالہ کے دیہات لیول کے فائنل مقابلہ جات مکمل ہو گئے۔ والی بال کے مقابلہ جات میں سٹار کلب نے کھرل کلب کو، نڈالہ خام میں محمد شبیر ماموں کلب نے بابا خادم کلب کوہرا دیا جبکہ کلیانوالہ والی بال ٹیم اور مڑھ باشی میں چٹھہ والی بال ٹیم نے بھی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے دی۔ کرکٹ ٹیپ بال میں خان کرکٹ کلب کلیانوالہ نے اور نڈالہ خام میں گھکھڑ کرکٹ کلب ، مڑھ باشی میں چٹھہ الیون اور کلیر والہ میں علی الیون نے اپنے مقابلے جیت لیے۔ اتھلیٹکس میں ساجد خاں نے 400/800/1500میٹر، عامر خاں نے 100میٹر/لانگ جمپ میں واجد خاں نے 200میٹر میں اور ثاقب سہیل نے 800/1500میٹر میں محمد آصف نے 200/1500میٹر میں عزیر احمد نے اور عدیل احمد نے لانگ جمپ میں کامیابی حاصل کی۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول جناح روڈ میں دنگل ہوا جس کی نگرانی سیموں پہلوان پٹھہ حاجی حسین پہلوان نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت میاں سہیل ریاض ایڈووکیٹ تھے۔ دنگل کی بڑی جوڑ بلا پہلوان فیصل آباد اور الیاس پہلوان کامونکی کے درمیان تھی‘ مقررہ ٹائم ختم ہونے تک کوئی پہلوان دوسرے کو چت کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا جس بناءیہ مقابلہ برابر رہا۔ دیگر مقابلوں میں ملک ارشد پہلوان نے افضل پہلوان کو‘ وارث پہلوان نے مجاہد پہلوان کو‘ عابد پہلوان نے بلال پہلوان کوشکست دی جبکہ شوکت راجہ پہلوان کے نہ پہنچنے پر ان کے مدمقابل عمر جٹ پہلوان کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی میاں سہیل ریاض ایڈووکیٹ اور طارق ڈار پہلوان نے جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے طمابق پنجاب ےوتھ اےنڈ سپورٹس فےسٹول کے سلسلہ مےں مےونسپل سٹےڈےم حافظ آباد مےں محلہ لےول کے ٹےپ بال کرکٹ، بلےئرڈ اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔ مسلم لےگ (ن) کے ضلعی رہنما بشارت رضا بٹ اور رائے غضنفر علی کھرل مہمان خصوصی تھے۔ رسہ کشی کے مقابلوں مےں ببن بخاری نے الےاس پورہ کو شکست دے دی جبکہ ٹےپ بال کرکٹ مےچ مےں 22مےمورےل نے کرکٹ کلب نے ببن بخاری کرکٹ کو شکست دی۔ بلےئرڈ مقابلوں مےں نعمان ارشد نے فےضان علی کو شکست دے کر مےچ جےت لےا۔