ڈھاکہ کو فوجی چھائونی میں بدلنے کے باوجود اپوزیشن کی ریلی کامیاب

31 دسمبر 2013

کراچی (خصوصی رپورٹ)  ڈھاکہ کو فوجی چھائونی  میں بدلنے  کے باوجود  اپوزیشن کی ریلی کامیاب رہی۔ امت کے مطابق جمہوریت  کے حوالے سے عوامی مارچ میں ہزاروں کارکن پابندیاں خاطر میں نہ لاتے ہوئے دارالحکومت پہنچ گئے۔  خالدہ ضیاء  کو شرکت سے روک دیا گیا۔ عوامی لیگی  غنڈوں  اور  فورسز  کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کارکن بھی  جاں بحق ہو گیا۔