صدر ممنون حسین سے ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کی ملاقات
صدر ممنون حسین سے ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کی ملاقات
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اولمپئن اختر رسول اور سیکرٹری اولمپئن رانا مجاہد علی نے گذشتہ روز ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی اس موقع پر ممنون حسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ قومی ٹیم کی مصروفیات کے حوالے سے جتنی بھی مالی امداد کی ضرورت ہوگی حکومت پاکستان وہ پوری کرے گی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ وہ کراچی میں پریذیڈنٹ کپ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرائیں جس کو دیکھنے کے لئے وہ خود آئیں گے۔