انسانی وسائل کو تعلیم سے آراستہ کئے بغیر اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے: صدر

31 دسمبر 2013

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے تعلیم ناگزیر ہے ۔لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔خواتین نہ صرف ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں بلکہ آئندہ کی نسل کو بھی مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کر سکتی ہیں۔اسلام آباد میں شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے کاونووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نیکہا کہ ہم سب کو مل کر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں تا کہ اس کا فائدہ پورے معاشرے کو ہو۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے گریجویٹ اپنے پیشے کے لحاظ سے انسانیت کی خدمت کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں تعلیم و صحت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے کئی شعبوں میں کارکردگی ناقص رہی ہے ہمیں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ملک میں اقتصادی ترقی کے اہداف کو پورا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کو تعلیم سے آراستہ کئے بغیر اقتصادی تری کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے ۔