پاکستان، بھارت دوطرفہ تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر سے بڑھ گیا: رپورٹ

31 دسمبر 2013

اسلام آباد ( این این آئی) رواں سال پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں سال کے دوران تعلقات میں بہتری کے باعث تجارت میں اضافہ دیکھا گیا اور باہمی تجارت کا حجم 2 ارب 60 کروڑ ڈالر تک بڑھ گیا۔ مالی سال 2013ء کے دوران پاکستان کو 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں ۔