پی آئی اے کی ایک اور پرواز تکنیکی خرابی کا شکار

31 دسمبر 2013

اسلام آباد(آن لائن)پی آئی اے کی ایک اوربین الاقوامی پرواز تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی۔ اسلام آباد سے میلان جانے والے 80 مسافر پیرس میں پھنس گئے۔  تفصیلا ت کے مطا بق پی آئی اے کی پرواز پی کے 770   جو  پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی  شام 6 بجے اسلام آباد سے پیرس پہنچی تھی۔ پرواز کو پیرس سے پاکستانی وقت کے مطابق پونے8بجے میلان روانہ ہونا تھا۔ طیارے میں خرابی کے باعث میلان جانیوالے80 مسافرپیرس میں پھنس گئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ مسافروں کو 8 گھنٹے تک ایئرپورٹ پر انتظار کرانے کے بعد ہوٹل منتقل کردیا گیا۔
 پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو جلدنجی پرواز سے میلان روانہ کر دیا جائے گا۔