28 صفر کو ماتمی جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی پلان کیلئے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں وزارت داخلہ کی صوبوں کو ہدایت

31 دسمبر 2013

لاہور  (سپیشل رپورٹر) وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 28 صفر کو نکالے جانے والے ماتمی جلوسوں کے روٹس، پلان، ازسرنو ترتیب دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جنوری کو ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کیلئے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں۔ پیر کو پولیس ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے چاروں صوبائی حکومتوں کو اپنے صوبے میں نکلے والے جلوس کے روٹس کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔