پنجگور میں ایف ڈبلیو او کے کیمپ پر 2راکٹ فائر، جانی نقصان نہیں ہوا

31 دسمبر 2013

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ضلع پنجگور میں چتکان کے قریب ایف ڈبلیو او کے کیمپ کے قریب دو راکٹ فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ راکٹ زوردار دھماکے سے پھٹے، جوابی فائرنگ سے نامعلوم مسلح افراد قریبی پہاڑوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔