یکم جنوری کو مشرف عدالت میں پیش ہونگے یا نہیں، لاکھوں کی شرطیں لگ گئیں

31 دسمبر 2013

 سرگودھا (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف کی یکم جنوری کو عدالت میں پیشی ہوگی یا نہیں پر سرگودھا سمیت کئی جگہوں پر لاکھوں کی شرطیں لگ گئیں، کچھ لوگوں نے کہا  کہ پرویز مشرف سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس بار بھی عدالت میں نہیں پیش ہونگے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق وہ اس بار سخت سکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش ہونگے جس پر ملک بھر میں لاکھوں روپے کی شرطیں لگ گئیں۔ یاد رہے عدالت نے انہیں غداری کیس میں یکم جنوری 2014ء بروز بدھ طلب کررکھا ہے۔