چارسدہ: گھر پر راکٹ گرنے سے ماں‘ دو بچے جاں بحق‘ باپ بیٹا زخمی

31 دسمبر 2013

چارسدہ(آن لائن)چارسدہ میں ایک گھر پر نامعلوم سمت سے راکٹ داغا کیا گیا۔ مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق، جبکہ باپ اور ایک بچہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق وردگہ میں رات گئے نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا۔ راکٹ لگنے سے گھر کے ایک کمرے کی چھت گرگئی۔ جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے میاں بیوی اور تین بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی افراد نے  ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کیا جہاں خاتون، ایک بچہ اور ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔