چین: ڈسک نما گول عمارت کی تعمیر مکمل ہوگئی

31 دسمبر 2013

 بیجنگ(نوائے وقت نیوز) چین میں ڈسک نما گول عمارت کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ چینی شہریوں کا کہنا ہے کہ عمارت چین کے سکے کی طرح ہے۔ چین کے جنوبی صوبے۔ گوانگ ڈونگ میں تعمیر کی گئی اس عمارت کو امیر لوگوں کا سرکل بھی کہاجارہا ہے۔ تینتیس منزلہ طویل عمارت میں سینتالیس میٹر کا گول سوراخ ہے جو اسے مکمل ڈسک بننے میں مدد دیتا ہے۔
چین /عمارت