ہائی وے پر رپورٹنگ آسان نہیں احتیاط نہ کی جائے تو حلیہ بگڑ سکتا ہے

31 دسمبر 2013
ہائی وے پر رپورٹنگ آسان نہیں احتیاط نہ کی جائے تو حلیہ بگڑ سکتا ہے

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) ہائی وے پر رپورٹنگ کرنا آسان نہیں اگر کرنی ہے تو حلیہ بچا کر کی جائے ورنہ تیز رفتار ٹرالر حلیہ بھی بگاڑ سکتا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ایک عرب ٹی وی کا رپورٹر مخصوص عربی لباس میں ہائی وے پر کھڑا خبر رپورٹ کر رہا تھا کہ اس دوران ایک تیز رفتار ٹرالر قریب سے گزرا جس سے رپورٹر کے سر سے رومال ہوا میں اڑ گیا تاہم رپورٹر نے کمال ہوشیاری سے رومال اور مائیک کو ہاتھوں سے پکڑ لیا۔
رپورٹنگ