برطانوی شہزادہ ولیم دوبارہ کالج جائیں گے

31 دسمبر 2013

لندن (اے ایف پی) برطانیہ کے شہزادے ولیم 10 ہفتوں کیلئے دوبارہ ایگریکلچرل مینجمنٹ کی کلاس میں بطور طالب علم شریک ہوں گے۔ برطانوی شاہی خاندان کے مطابق ولیم کورس کے دوران دیہی معاشروں اور فارمنگ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے بارے میں سیکھیں گے۔ یہ کورس اگلے ہفتے کیمبرج یونیورسٹی میں شروع ہورہا ہے۔ اس کورس سے انہیں اپنے والد کی چھوڑی ہوئی اراضی، جائیداد اور سرمائے کے انتظامات سنبھالنے میں مدد ملے گی۔
شہزادہ ولیم/ کالج