چین: کتے نے ایثار کی مثال قائم کر دی کار کی ٹکر سے مرنے والے ساتھی کےساتھ رات بھر سڑک کے بیچ میں بیٹھا رہا
چین: کتے نے ایثار کی مثال قائم کر دی کار کی ٹکر سے مرنے والے ساتھی کےساتھ رات بھر سڑک کے بیچ میں بیٹھا رہا
بیجنگ (این این آئی) چین میں کتے نے ایثار کی مثال قائم کر دی، کار کی ٹکر سے مرنے والے ساتھی کے ساتھ رات بھر سڑک کے بیچ میں بیٹھا رہا۔ کسی ہمدرد انسان نے لاش کو سڑک سے اٹھا کر فٹ پاتھ پر رکھ دیا لیکن ساتھی کتا وہاں بھی پہنچ گیا اور اپنے دوست کے مرنے کا غم مناتا رہا۔ فٹ پاتھ اور سڑک سے گزرنے والے افراد بھی کتے کی دوستی کے اس جذبے کو دیکھ کر حیران ہوتے رہے۔ ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے مرنے والے کتے کو قریبی پارک میں دفن کر دیا۔