پیرمحل: بیوی سے جھگڑے پر 4 سالہ بیٹے کو ذبح کر ڈالا

31 دسمبر 2013

پیرمحل (نامہ نگار) ظالم باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد کمسن 4 سالہ بیٹے کو چھری سے ذبح کر دیا۔ موضع کوٹ کرم شاہ میں مبینہ طور پر بیوی سے جھگڑا کی بنا پر کاظم حسین نے اپنے 4 سالہ بیٹے مہر علی شاہ کو چھری سے ذبح کرتے ہوئے قتل کر ڈالا جبکہ پولیس کا م¶قف ہے کہ قاتل کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔ جبکہ پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کر لیا۔
بیٹا / ذبح