سابق ڈپٹی کلکٹر انہار غلام محی الدین کی نماز جنازہ‘ سیاسی و مذہبی رہنماوں و دیگر کی کثیر تعداد میں شرکت

31 دسمبر 2013
سابق ڈپٹی کلکٹر انہار غلام محی الدین کی نماز جنازہ‘ سیاسی و مذہبی رہنماوں و دیگر کی کثیر تعداد میں شرکت

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ و سابق چیف سیکرٹری سندھ محمد اعجاز چودھری‘ وائس پریذیڈنٹ (ر) حبیب بنک‘ محمد افضل چودھری‘ محمد اقبال چودھری‘ سابق سفیر محمد نواز چودھری کے والد سابق ڈپٹی کلکٹر انہار چودھری غلام محی الدین کی نماز جنازہ گزشتہ روز تعلیمی بورڈ ملتان کے سبزہ زار میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ ممتاز عالم دین اور مدرسہ خیر المدارس کے مہتمم قاری محمد حنیف جالندھری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی‘ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و ایم این اے مخدوم شاہ محمود قریشی‘ سینیٹر ملک رفیق رجوانہ‘ ممبران صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی‘ ملک شوکت بوسن‘ سابق ممبران اسمبلی ملک عامر ڈوگر‘ ملک احمد حسن ڈیہڑ‘ ڈاکٹر اختر ملک‘ ڈاکٹر جاوید صدیقی‘ اسحاق خاکوانی‘ حافظ اقبال خاکوانی‘ شیخ طارق رشید‘ ڈی سی او ریٹائرڈ حمید اﷲ خان‘ چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان رشید احمد چودھری‘ ایڈیشنل کمشنر ریونیو علی اکبر بھٹی‘ ڈائریکٹر انفارمیشن (ر) ذکاءاﷲ انجم ملغانی‘ حبیب اﷲ شاکر‘ ڈاکٹر حمید رضا صدیقی‘ طارق نعیم اﷲ‘ ڈاکٹر صدیق خان قادری‘ ڈسٹرکٹ اکا¶نٹس آفیسر (ر) عابد خان‘ ڈاکٹر عبدالسلام‘ ارشد بخاری‘ خواجہ محمد شفیق‘ ڈی جی (ر) ایم ڈی اے ممتاز قریشی‘ قاسم سیال‘ خالد رفیق‘ اظہر سلیم مجوکہ‘ میاں محمد اقبال‘ تیمور احمد‘ اکبر رضوی‘ خواجہ محمد انور سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سرکاری افسران و ملازمین‘ وکلائ‘ تاجروں‘ صحافیوں سماجی شخصیات کو انکے آبائی قبرستان واقع نواب پور روڈ ملتان میں چودھری غلام محی الدین کے جسد خاکی سپردخاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ