کم اجرت ملنے پر بھٹہ مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان (سٹاف رپورٹر) بھٹہ ورکرز یونین ملتان کے زیراہتمام مختلف بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں نے کم اجرت ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت یونین صدر محمد حسین کھوکھر نے کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب گزٹ کے مطابق ایک ہزار اینٹ کی اجرت 740 روپے ہے مگر بھٹہ مالکان ہمیں 430 روپے فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ لیبر فیسر فوری نوٹس لیکر ہماری اجرت کا مسئلہ حل کرائیں۔ اس موقع پر دین محمد‘ مشتاق احمد‘ منظور حسین و دیگر بھٹہ مزدوروں نے بھی خطاب کیا۔