پاکستان نے آئی ایم ایف کو 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی قسط ادا کر دی

31 دسمبر 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے آئی ایم ایف  کو قرض کی 26 ویں قسط  ادا کر دی،  ترجمان سٹیٹ بنک کے مطابق آئی ایم ایف  کو  دس کروڑ 90 لاکھ ڈالر  ادا کئے گئے ہیں  جولائی 2011ء  سے پاکستان نے آئی ایم ایف  کو 6 ارب 36 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم ادا کی ہے۔