بلدیاتی قانون سب سے پہلے سندھ حکومت نے بنایا، خود ہی ترامیم کردیں

31 دسمبر 2013
بلدیاتی قانون سب سے پہلے سندھ حکومت نے بنایا، خود ہی ترامیم کردیں

کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے حکم پر سب سے پہلے بلدیاتی قانون بنانے کا اعزاز حاصل کیا لیکن پھر خود ہی اس قانون میں یکے بعد دیگرے تین ترامیم کرڈالیں۔ حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں متعدد ترامیم کی گئیں ان ترامیم کے مطابق بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہوں گے لیکن قانون پہلی ترمیم یہ کی گئی کہ امیداور پینل بناکر انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔ چند روز بعد ایک اور ترمیم سامنے آئی۔ جس کے تحت آزاد امیدوار بغیر پینل بنائے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے تھے۔ ان دونوں ترامیم پر اپوزیشن جماعتیں خاموش رہیں۔ جس سے یہ تاثر عام ہوا کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی دونوں ترامیم حزب اختلاف کی رضا مندی سے کی گئی ہیں۔