سی پی ایس پی کا ٹریننگ سسٹم موثر انداز سے طلبہ کی تربیت کر رہا ہے: پروفیسر ظفر اللہ چوہدری

31 دسمبر 2013

لاہور(نیوزرپورٹر) صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے کہاہے کہ بزنس یورپ اسمبلی نے کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز پاکستان کو بہترین طبی تعلیمی ادارے کا سقراط ا نٹرنیشنل ایوارڈ دےاہے۔لاہور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سی پی ایس پی کا ٹریننگ سسٹم موثر انداز سے زیر تربیت طلباءکو تربیت دیتا ہے جس سے مریضوں کے علاج و معالج میں مثبت انداز میں مدد ملتی ہے۔اس موقع پرڈی جی آئی آر پروفیسر خالد مسعودگوندل نے کہا کہ جدید ای لاگ سسٹم کے تحت سپروائزر زیر تربیت ڈاکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایوارڈ ملنے کے بعدآئرلینڈ میں تعینات پاکستان کے سفیر مسٹر جی آر ملک نے ملاقات کے دوران سی پی ایس پی کی خدمات کو سراہا۔ پاکستانی سفیر نے حکومت پاکستان کو خط لکھ کر سی پی ایس پی اور آئرلینڈ کے درمیان مفاہمتی یاداشت کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور اس معاہدہ کو خوش آئند قرار دیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ سی پی ایس پی ملک و قوم کے روشن نام کا باعث ہے۔