اولڈ پیپلز ہوم میں تمام ضروریات زندگی مفت فراہم کی جائیں گی : بیگم ذکیہ شاہنواز

31 دسمبر 2013

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں لاوارث عمررسیدہ شہریوں کے لیے اولڈ پیپلز ہومز قائم کئے جائیں گے اوریہاں انہیں تمام ضروریات زندگی مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ایمبسڈر ہوٹل میں جاگ ویلفیئر مومنٹ اور ہیلپ ایج انٹرنیشنل کے تعاون سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام سینئر سٹیزن بل 2013ءکے موضوع مشاورتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔