تحریک انصاف پنجاب ایگریکلچر ونگ کے زیر اہتمام پانی کے بحران اور زرعی مسائل کے حوالے سے ورکشاپ 8جنوری کو ہو گی
تحریک انصاف پنجاب ایگریکلچر ونگ کے زیر اہتمام پانی کے بحران اور زرعی مسائل کے حوالے سے ورکشاپ 8جنوری کو ہو گی
لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف پنجاب ایگریکلچر ونگ کے زیرِاہتمام پنجاب میں پانی کے بحران اور زرعی مسائل کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد 8جنوری کو مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا ۔یہ بات تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ ورکشاپ کی صدارت صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کریںگی۔