لیگی قائدین کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا: عامر خان
لیگی قائدین کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا: عامر خان
لاہور (پ ر) یو سی 68قلعہ گجر سنگھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئر مین عامر خان اور وائس چیئر مین زاہد خان نے گزشتہ روز عبدالکریم روڈ پر یوتھ کونسلر ملک زبیر کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر لیڈی کونسلر انعم محبوب، اقلیتی کونسلی کشور باجی، مسلم لیگی رہنما نیر باجی، توقیر شاہ، سہیل محمود بٹ، ارشد قریشی، شاہین بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ عامر خان نے کہا کہ مسلم ن کے قائدین نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ اس پر پورا اتروں۔