اپوزیشن رہنماﺅں کو سنجیدہ ایشوز پر مثبت سیاست کرنا ہو گی: سجاد حسین چھینہ

31 دسمبر 2013

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ن )پنجاب کے رہنما سجاد حسین چھینہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی پوزیشن دن بدن بدسے بدترہورہی ہے،کیونکہ اپوزیشن پارٹیاں قیادت اوردرست سمت سے محروم ہیں۔اگراپوزیشن رہنماﺅں نے اپناوجودبرقراررکھنا ہے تو انہیں سنجیدہ ایشوزپرمثبت سیاست کرناہوگی ۔مسلسل سٹنٹ بازی اورشعبدہ بازی کے نتیجہ میں اپوزیشن والے اپنا اعتماد کھوبیٹھے ہیں۔