پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی 3 روزہ سالانہ کانفرنس 3 جنوری کو شروع ہوگی
پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی 3 روزہ سالانہ کانفرنس 3 جنوری کو شروع ہوگی
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی فیملی میڈیسن کے موضوعات پر تین روزہ سالانہ کانفرنس 3‘ 4‘ 5 جنوری کو منعقد ہوگی۔ تین جنوری کو الٹرا سونو گرافی‘ ذیابیطس اور امراض جگر پر الگ الگ ورکشاپس منعقد ہونگی۔ جلدی امراض کے بارے میں ورکشاپ 4 جنوری کو ہوگی۔ اسی دن ایک اور ورکشاپ بچوں کے امراض‘ اعصاب‘ ہڈیوں اور جوڑوں کی بیماریوں کے بارے میں ہوگی۔ ایک تیسری ورکشاپ امراض نسواں‘ زچہ بچہ کی صحت کے متعلق منعقد ہوگی۔ چوتھے سیشن میں فیملی فزیشن کو پیش آنے والے مسائل زیربحث آئیں گے۔ پانچ جنوری کو مختلف موضوعات‘ دل‘ سرجری‘ ڈینگی‘ تمباکو نوشی سے پرہیز وغیرہ پر ہوگی۔