معذور افراد کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا: خواجہ حسان

31 دسمبر 2013

لاہور (سپیشل رپورٹر) رائزنگ سٹار ایسوسی ایشن کی طرف سے معذور بہترین سٹوڈنٹس برائے سال 2013ءکی ایوارڈ فنکشن میں خواجہ احمد حسان نے کہا معذور افراد کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں رائزنگ سٹار ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ ممبر صوبائی اسمبلی نسرین نواز اور ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن محمد فاضل چیمہ بھی موجود تھے۔ رائزنگ سٹار ایسوسی ایشن کے صدر علی مختار جعفری نے معذور افراد کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔