یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے بی ایس اپلائیڈ اکاﺅنٹنگ پروگرام کو 9پرچوں کی چھوٹ

31 دسمبر 2013

لاہور (پ ر) اے سی سی اے نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے بی ایس اپلائیڈ اکاﺅنٹنگ پروگرام کے گریجوایٹس کو 9 پرچوں کی چھوٹ دے دی۔ یہ چھوٹ ڈگری کے نصاب اور امتحانات کی بنیاد پر دی گئی ہے۔ ACCA دنیا بھر میں کسی بھی ڈگری یا پیشہ وارانہ تعلیمی پروگرام کو زیادہ سے زیادہ 9پرچوں کی چھوٹ دیتا ہے اور یو سی پی نے یہ چھوٹ حاصل کر لی ہے۔ یو سی پی کے بی ایس اپلائیڈ اکاﺅنٹنگ (BSAA)پروگرام کے طالب علموں کو یہ سہولت فراہم کرنے کے لئے یو سی پی اور اے سی سی اے نے ”میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ“ پر دستخط کر لئے ہیں۔ ACCA کی ڈگری کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ماسٹر ڈگری کے مساوی قرار دیا ہے۔