محمد شعیب مرزا کی ادبی خدمات پر خواجہ فرید ادبی سنگت ایوارڈ دیا گیا

31 دسمبر 2013

لاہور(خصوصی رپورٹر ) ایڈیٹر ماہنامہ پھول و صدر پاکستان چلڈرن میگزین سوسائٹی محمد شعیب مرزا کو ان کی ادبی خدمات خاص طور پر بچوں کے ادب کے لئے نمایاں خدمات پر خواجہ فرید ادبی سنگت نے ایک پروقار تقریب میں ”خواجہ فرید ادبی سنگت ایوارڈ 2013ء“ سے نوازا ہے۔ محمد شعیب مرزا اس سے قبل دو مرتبہ گولڈ میڈل سمیت کئی سرکاری و ادبی اداروں کی طرف سے کئی ایوارڈز اور نقد انعامات حاصل کر چکے ہیں۔ ایوارڈ تقریب میں صدر تقریب کرامت بخاری، سنگت کے صدر مجاہد بودلہ، سیکرٹری سلیم اختر ملک، میاں علاﺅالدین، میاں منظور شاہد، جاوید شیدا و دیگر نے محمد شعیب مرزا کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شعب مرزا جس جذبے اور خلوص سے ادب کی خدمات کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ محمد شعیب مراز نے سنگت کے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔

غیر ادبی و ادبی

ملک کی سیاسی و سماجی صورت حال سخت غیر ادبی ہے۔ وہ چاہے میاں صاحب کی عدلیہ ...