محمود بوٹی میں 3 منزلہ عمارت منہدم، ماں جاںبحق، 3 بچے شدید زخمی

31 دسمبر 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) محمود بوٹی کے علاقہ میں انتہائی غیر معیار ی میٹریل سے تیار ہونے والی تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے ماں جاں بحق جبکہ 3 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے محمود بوٹی کے علاقہ میں بغیر نقشہ کے 3 منزلہ عمارت بنائی گئی جس میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے گذشتہ روز عمارت گر گئی عمارت گرنے سے تین بچے فیضان، شان اور اعجاز شدید زخمی ہو گئے جبکہ بچوں کی والدہ شہناز بی بی جاںبحق ہوگئی۔ بچوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔