حمزہ شہباز نے اسلام آباد سے خوشاب تک سفر کے لئے ہیلی کاپٹر اپنے ذاتی خرچ پر کرائے پر لیا تھا: ترجمان

31 دسمبر 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے ترجمان عمران علی گورائیہ نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف نے اسلام آباد سے خوشاب تک کے سفر کے لئے پرائیویٹ ہیلی کاپٹر اپنے ذاتی خرچ پر کرائے پر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے اپنی ایک سیاسی مصروفیت کے لئے پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا بلکہ اس مقصد کے لئے انہوں نے اپنی جیب سے کرایہ خرچ کر کے ایک پرائیویٹ ادارے کا ہیلی کاپٹر حاصل کیا اور اس پر سفر کر کے اسلام آباد سے خوشاب اور بعدازاں خوشاب سے واپس اسلام آباد پہنچے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...