یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو چینی کی قیمت 2 روپے کمی کے بعد 48 روپے ہو گئی، نوٹیفکیشن جاری

31 دسمبر 2013

لاہور (کامرس رپورٹر)  یوٹیلٹی  سٹورز پر ایک کلو چینی کی قیمت میں 2 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اب ایک کلو چینی کی قیمت 50 روپے  سے کم ہو  کر 48 روپے ہو گئی ہے۔  نئی قیمت کا اطلاق  آج (منگل)  سے ہوگا۔