گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے میاں بیوی، 8 سالہ بچہ جھلس کر زخمی

31 دسمبر 2013

لاہور(سٹاف رپورٹر) قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے میاں بیوی اور انکا 8 سالہ بیٹا جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ سکیٹر اے ٹو چھ بلاک کا رہائشی سرفراز اس کی بیوی اُم کلثوم بی بی اور اسکا بیٹا عبدالستار گیس سلنڈر سے چولہا جلا کر کھانا پکا رہے تھے کہ اچانک سلنڈرزور دھماکے سے پھٹ گیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے ۔