لاکھوں کی وارداتیں، پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک‘ 2 فرار

31 دسمبر 2013
لاکھوں کی وارداتیں، پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک‘ 2 فرار

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فون، نقدی لوٹ لی، کئی گاڑیاں بھی چوری ۔ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک 2فرار ہو گئے۔  پرانی انارکلی پولیس نے ایک مبینہ ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔ معلوم ہوا ہے پرانی انارکلی کے علاقہ ناصر باغ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہری قیصر سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے پولیس نے اطلاع ملنے پر ہارون نامی مبینہ ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ ستوکتلہ میں ڈاکوئوں نے یاسین کے گھر سے14لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون،غازی آباد میں ڈاکوئوں نے مسعود کے گھر سے11لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون، نشتر کالونی میں ڈاکوئوں نے خالق کے گھر سے10لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون،مناواں میں ڈاکوئوں نے حاکم کے گھر سے8لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں ڈاکوئوں نے آفتاب کے گھر سے7لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون، مصطفی تائون میں ڈاکوئوں نے شاہد کے گھر سے5لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون، سبزہ زار میں ڈاکوئوں نے الطاف کے گھر سے5لاکھ، اچھرہ میں ڈاکوئوں سہیل کے گھر سے5لاکھ، قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوئوں نے سعید کے گھر سے5لاکھ مالیت، شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے تنویر کے گھر سے4لاکھ، شادباغ میں ڈاکوئوں نے جعفر کی فیملی سے 3لاکھ، گلشن اقبال میں ڈاکوئوں نے ندیم کی فیملی سے اڑھائی لاکھ، مغل پورہ میں ڈاکوئوں نے شکیل کی فیملی سے ایک لاکھ، ریس کورس میں ڈاکوئوں نے مختار کی فیملی ایک لاکھ، گڑھی شاہو میںڈاکوئوں نے عدنان کی دکان سے ایک لاکھ کا سامان، نوانکوٹ میں ڈاکوئوں نے فہیم کے بک ڈپو سے ایک لاکھ کی نقدی اور کالنگ کارڈ، نصیر آباد میں ڈاکوئوں نے نوید سے65ہزار اور موبائل،شمالی چھائونی میں ڈاکوئوں نے جاوید سے40ہزار اور موبائل،برکی میں ڈاکوئوں نے جمشید سے35ہزار اور موبائل سمیت دیگر سامان چھین لیا۔نصیر آباد میں عبدالحمید،مغل پورہ میں آصف اورنواب ٹائون میں انجم کی گاڑیاں جبکہ ملت پارک میں حیدر،راوی روڈ میں نزاکت،مانگا منڈی میں محمود، مزنگ میں آفاق  اور لوہاری میں رضا کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ بادامی باغ لاہور میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...