امارات کے صدر خلیفہ بن زاید النہیانی آج پاکستان آئینگے

31 دسمبر 2013

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) کیا بیرونی طاقتیں پرویز مشرف کو بچانے کیلئے سرگرم ہو گئیں؟ نجی ٹی وی کے مطابق یو اے ای کے صدر خلیفہ بن زاید النہیان آج  پاکستان کے دورے  پر آ رہے ہیں۔ پرویز مشرف کی پیشی سے ایک روز قبل کیا جانے والا دورہ اہمیت اختیار کر گیا۔ خلیفہ بن زید النہیان وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔