وزیراعظم نے نجکاری بورڈ کمشن تشکیل دیدیا، محمد زبیر چیئر مین ہونگے

31 دسمبر 2013

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف نے نجکاری بورڈ کمشن تشکیل دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے نجکاری بورڈ کمشن کے چیئرمین محمد زبیر ہوں گے جبکہ دیگر چھ ممبران میں عارف سعید ،فاروق خان،ناصر الدین،ارسلاد خان،ظفر اقبال اور خیر کمال شامل ہوں گے۔ وزیر اعظم نے ان چھ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی  ہے جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان ارکان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔