چیئرمین پیمرا کا 15 دن کی رخصت پر جانے کا فیصلہ، سیکرٹری داخلہ شاہد خاقان کو قائم مقام کا اضافی چارج دیدیا گیا

31 دسمبر 2013
چیئرمین پیمرا کا 15 دن کی رخصت پر جانے کا فیصلہ، سیکرٹری داخلہ شاہد خاقان کو قائم مقام کا اضافی چارج دیدیا گیا

اسلام آباد (اے این این) چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کا  15 دن کی رخصت پر جانے کا فیصلہ، سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو قائم مقام چیئرمین پیمرا کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ چوہدری رشید نے تمام اختیارات  سیکرٹری داخلہ شاہد خان کے حوالے کردئیے جو اب پیمرا کے روزمرہ کے معاملات چلانے میں خود مختار ہوں گے۔  چوہدری رشید کو حکومت کی طرف سے برطرف کیے جانے کے بعد چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے انکے عہدے پر بحال کیا تھا۔  نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری رشید کے معاملے میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔