این اے 202 شکار پور میں ایک ووٹر کے 310 ووٹ ڈالنے کا انکشاف

31 دسمبر 2013

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 202 شکار پور میں ایک ووٹر کے 310 ووٹ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نادرا نے انگوٹھوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کرا دی ہے۔ نجی ٹی وی نے نادرا ذرائع کے حوالے سے کہا خان پور کے رہائشی ہادی بخش نے پولنگ سٹیشن نمبر 209  پر 310 ڈالے۔ این اے 202 سے نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد ابراہیم جتوئی کامیاب ہوئے تھے۔