پاکستان، بھارت کے مابین تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے منفی اشیا کی لسٹ کم کرنے اپر غور جاری ہے: خرم دستگیر

31 دسمبر 2013
پاکستان، بھارت کے مابین تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے منفی اشیا کی لسٹ کم کرنے اپر غور جاری ہے: خرم دستگیر

اسلام آباد (آن لائن)   وزیر مملکت برائے  تجارت   خرم دستگیر نے کہا  کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تجارت کا حجم بڑھانے کی غرض سے منفی اشیا کی لسٹ کو کم کرنے پر غور وفکر جاری ہے۔یورپی یونین کی طرف سے جی ایس پی کا درجہ ملنے سے ٹیکسٹائل کے شعبے کی بنگہ دیش منتقلی رک جائے گی، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بدعنوانی پر 5 افسروں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے ابھی تک ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سکینڈل کی تحقیقات کر  رہی ہے وہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت وٹیکسٹائل کو بریفنگ   دیتے ہوئے  وزیر تجارت خرم دستگیر نے اعتراف کیا  4 ٹیکسٹائل کمپنیاں بنگلہ دیش منتقل ہوگئی ہیں جبکہ اس سلسلے میں غیر رسمی اعدادوشمار بھی کمیٹی کو فراہم کر دیئے جائیں گے۔