نیو ائرنائٹ ”شب دعا“ کے طور پر منائی جائیگی، سنی تحریک کا اعلان

31 دسمبر 2013

اسلام آباد (آن لائن) سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے نیو ائر نائٹ کو ”شبِ دُعا“ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔ 31 دسمبر کی رات کو پاکستان سُنی تحریک کے زیراہتمام محافل ِ حمد و نعت اور قیام اللیل کا اہتمام کیا جائیگا اور ملکی ترقی و استحکام اوردہشتگردی سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔