عوام بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں: میاں اسحاق‘ محمد مشتاق

31 دسمبر 2013

فیروز والا (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) این اے 132 کے رہنماﺅں میاں محمد اسحاق اور حاجی محمد مشتاق علی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملکی استحکام و ترقی‘ عوامی بہبود اور جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف عوامی خوشحالی اور الجھے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔ عوام کو چاہئے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو حمایت یافتہ امیدواروں کو جنرل الیکشن کی طرح بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں۔